جلا وطن رہنماؤں سے ملاقاے کیلئے بڑا جرگہ تشکیل دیا جائیگا: وزیر اعلیٰ بلوچستان

جلا وطن رہنماؤں سے ملاقاے کیلئے بڑا جرگہ تشکیل دیا جائیگا: وزیر اعلیٰ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(خصوصی رپورٹ) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بااثر سیاسی اور قبائلی رہنماؤں پر مشتمل بڑا جرگہ تشکیل کا اعلان کیا ہے۔ جو جلا وطن بلوچ رہنماؤں خان آف قلات سے اور بر ہمداغ بگٹی سے ملاقات کرے گا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جرگے میں بلوچ، پشتون، ہزارہ قبیلے کے عمائدین اور دیگررہنماؤں کو شامل کیا جائے گا۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ مفاہمت سے متعلق برہمداغ بگٹی کا بیان بلوچستان میں امن و خوشحالی کے لیے اچھا شگون اور بڑی پیشرفت ہے، مسلح افواج کی حمایت حاصل نہ ہوتی تو پیشرفت ممکن نہیں تھی، بلوچستان میں سول اور فوجی قیادت یکساں آراء رکھتی ہے۔
ڈاکٹر عبد المالک

مزید :

صفحہ آخر -