بابا گورو نانک کے جنم دن کیلئے سیکیورٹی کے بہتر انتظامات کا فیصلہ

بابا گورو نانک کے جنم دن کیلئے سیکیورٹی کے بہتر انتظامات کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) سکھ مذہب کے بانی با با گورو نانک دیو جی کے550ویں جنم دن کی تقریبات کے لیے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈڈاکٹر عامر احمد کی زیر صدارت اعلی سطحی انتظامی اجلاس  9کورٹ سٹریٹ لاہور میں منعقد ہواجس میں پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار ستونت سنگھ، جنرل سیکرٹری سردار امیر سنگھ، سیکر ٹری طارق خان وزیر، ڈپٹی سیکرٹر ی شرائنز عمران گوندل سمیت امور داخلہ،خارجہ، پولیس، رینجرز، مختلف اضلاع کے ڈی سی او، ڈی پی او،لیسکو، کسٹمز،ریلوے،امیگریشن اور دیگر اہم اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔بورڈ ترجمان کے جانب سے جاری کردہ پریس ریلز کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ اس مرتبہ بھارت سمیت دنیا بھر سے پہلے سے زیادہ تعداد میں سکھ یاتری پاکستان آئیں گے۔ جنم دن کی تقریبات منانے کے لیے  پہلے سے بہتر  سیکورٹی انتظامات ہوں گے۔ گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب تعمیر و ترقی اور تزئین آرائش کے کام جاری ہیں،اور تمام گورو دواروں کو خوبصورت انداز میں سجا یا جائے گا 


۔ رہائش، کھانے پینے کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہیں۔


 جبکہ ٹرانسپورٹ کے لیے معقول انتظامات کیے جائیں گے۔جنم دن کی تقریبات 5نومبر سے 15نومبر تک جاری رہیں گی جبکہ 12نومبر کو گورونا نک دیو جی کے جنم دن کی مرکزی تقریب جنم استھان ننکانہ صاحب میں منعقد ہو گی۔پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی نے ماہ نومبر کو بابا گورو نانک دیو جی سے منسوب کرتے ہوئے پورا مہینہ تقریبات جاری رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے۔پردھان سردار ستونت سنگھ کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان اورمتروکہ وقف املاک بورڈ بورڈ تقریبات کے حوالے سے بہترین اور تاریخی انتظامات اور اقدامات کرنے میں مصروف عمل ہے جس پر ہم انکے بے حد شکر گزار ہیں،جنرل سیکرٹری سردار امیر سنگھ نے کہا کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے معذرو اور بزرگ یاتریوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے چیئرمین بورڈ ڈاکٹر عامر احمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورو نانک دیو جی کا 550واں جنم دن بہت تاریخی اہمیت کا حامل ہے،تمام متعلقہ اداروے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے انجام دیں،کرتار پور راہداری دنیا میں پاکستان کی جانب سے امن کا پیغام ہے۔ہم وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویثرن کے عین مطابق  بھارت سمیت دنیا سے آنے والے ہزاروں سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے انکے لیے بہترین انتظامات کریں گے جو ہمارا آئین و دینی فریضہ ہے۔