نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری ، بابراعظم کو زور دار جھٹکا، رضوان کی بڑی چھلانگ 

نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری ، بابراعظم کو زور دار جھٹکا، رضوان کی بڑی چھلانگ 
نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری ، بابراعظم کو زور دار جھٹکا، رضوان کی بڑی چھلانگ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں بابراعظم کو زور دار جھٹکا جبکہ محمد رضوان کی بڑی ترقی ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم ٹاپ 10 بلے بازوں میں تنزلی کا شکار ہوئے ہیں اور 6 درجے نیچے جاتے ہوئے 9 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں جبکہ محمد رضوان کی 7 درجے ترقی ہوئی ہے جس کے بعد وہ 10 ویں پوزیشن پر براجمان ہو گئے ہیں اور محمد رضوان ٹاپ ٹین میں آنے والے پاکستان کے پہلے وکٹ کیپر بیٹر ہیں ۔

بہترین بلے بازوں کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر انگلینڈ کے جوئے روٹ براجمان ہیں جبکہ دوسری پر نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن ، تیسری بھی نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل نے سنبھال رکھی ہے جبکہ انگلینڈ کے ہیری بروک نے تین درجے ترقی کرتے ہوئے چوتھی پوزیشن سنبھال لی ہے ۔ آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ پانچویں ، بھارت کے روہت شرما چھٹی  پوزیشن پر ہیں ۔

بھارت کے یشوی جیسوال ایک درجہ ترقی کے بعد ساتویں اور اور ویرات کوہلی 2 درجے ترقی کے بعد آٹھویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ۔آسٹریلیا کے عثمان خواجہ ایک درجہ ترقی اور پاکستان کے محمد رضوان 7 درجے ترقی کے بعد ایک ساتھ دسویں پوزیشن پر آ گئے ہیں دونوں کھلاڑیوں کے 728 پوائنٹس ہیں ۔سعود شکیل کی بھی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے اور وہ 13 ویں نمبر پر آ گئے ہیں ۔

ٹیسٹ باولنگ رینکنگ میں شاہین آفریدی کو بھی جھٹکا لگا ہے اور وہ دو درجے تنزلی کے بعد آٹھویں پوزیشن سے دسویں پر پہنچ گئے ہیں ۔ باولنگ کے ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں بھارت کے روی چندرن ایشون پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈاور بھارت کے جسپریت بمراہ ایک جیسے پوائنٹس ہونے پر دوسری  ، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز چوتھی اور جنوبی افریقہ کے ربادا  ایک جیسے پوائنٹس کے باعث چوتھی ، آسٹریلیا کے نتھان لیون چھٹی، بھارت کے جدیجہ آٹھویں، سری لنکا کے پراباتھ نویں پوزیشن پر ہیں ۔

مزید :

کھیل -