جنگ کیلئے تیار ،آپریشنل استعداد مزید بہتر بنانیکی ضرورت ہے،نیول چیف

جنگ کیلئے تیار ،آپریشنل استعداد مزید بہتر بنانیکی ضرورت ہے،نیول چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (صباح نیوز)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ میری ٹائم سیکٹر کی ترقی سے ملک کو خاطر خواہ زر مبادلہ حاصل ہو سکتا ہے۔ مستقبل میں گوادر کی اہمیت کراچی سے بڑھ جائے گی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے پی این ایس جوہر، کراچی میں ٹیکنیکل سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ دو روزہ سیمینار کے پہلے دن کے فائنل سیشن کے مہمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تھے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیرالبحر نے کہا کہ موجودہ وسائل میں ہمیں جنگ کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے اور اپنی آپریشنل استعداد مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ گوادر کی اسٹریٹجک اہمیت کے پیش نظر پاک بحریہ کی ملک کے مغربی ساحل کی جانب توسیع ضروری ہے۔سیمینار میں پاک بحریہ کے افسران، سی پی اوز اور سیلرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نیول چیف

مزید :

صفحہ اول -