مسلم لیگ ن کے سرکردہ رہنما کا میئر اور ناراض چیئرمینوں کی صلح کرانیکا فیصلہ

مسلم لیگ ن کے سرکردہ رہنما کا میئر اور ناراض چیئرمینوں کی صلح کرانیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ(ن)کے سرکردہ رہنما نے میئر اور ناراض یونین کونسل چیئرمینو ں کی صلح کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کے تحفظات دور کرانے کا عندیہ دے دیا۔معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ملتان شہر کے جنرل سیکرٹری ‘ سابق ایم این اے طارق رشید نے میئر(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

چوہدری نوید الحق ارائیں اور یونین کونسلو ں کے چیئرمینوں کے ڈویلپمنٹ گروپ میں اختلافات ختم کرانے کے لئے ثالث کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بہت جلد طارق رشید مذاکرات کرکے فریقین میں اختلافات ختم کرائیں گے ۔ اس بارے میں مسلم لیگ(ن) کے رہنما طارق رشید کا کہنا ہے کہ سب کو باہمی اختلافات بھلا کرمتحد ہو کر عوام کی خدمت کے جذبے کے تحت آگے بڑھنا ہو گا۔ یہی قائد مسلم لیگ(ن) میاں نواز شریف کا ویژن ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناراض یوسی چیئرمینوں کے تحفظات دور کرائے جائیں گے ۔واضح ر ہے کہ 14 یونین کونسل چیئرمینوں نے میونسپل کارپوریشن ملتان کے تحت یونین کونسلوں میں مساوی ترقیاتی کام نہ ہونے اور امتیازی سلوک روا رکھنے کے خلاف احتجاج کے طور پر الگ ملتان ڈویلپمنٹ گروپ قائم کیا ہے جس میں رسالت خان شیروانی‘شیخ رفیق‘ محمد صدیق‘اخترعالم‘رانا اشرف ‘ جلیل بابر‘مرزا سرفراز ‘ حامد ارائیں‘شیخ فیاض‘زاہد عدنان‘اعجاز فخر‘ضرار خان ‘رانا امجد اور زاہد خان شامل ہیں۔ان چیئرمینوں کا کہنا ہے کہ میئر چوہدری نوید الحق ارائیں یونین کونسلوں میں مساوی طور پر فنڈز فراہم نہیں کر رہے ہیں ۔
صلح فیصلہ