سعودی عرب میں حادثہ‘ منڈی بہاﺅ الدین کے 3 نوجوان جاں بحق

سعودی عرب میں حادثہ‘ منڈی بہاﺅ الدین کے 3 نوجوان جاں بحق
سعودی عرب میں حادثہ‘ منڈی بہاﺅ الدین کے 3 نوجوان جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منڈی بہاﺅ الدین (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں ٹریفک  حادثہ میں منڈی بہاﺅ الدین کے رہائشی 3 نوجوان جاں بحق ہو گئے ‘ اطلاع ملنے پر گھروں میں کہرام مچ گیا، میتیں پاکستان بھجوانے کیلئے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی‘ گاﺅں کی فضاءسوگوار ‘ نوجوان روزگار کے سلسلہ میں مقیم تھے ۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔

سعودی عرب میں روزگار کے سلسلہ میں مقیم تین نوجوان دوست اپنے ایک ساتھی کو تبوک ائیرپورٹ سے لے کر اپنی رہائش گاہ پر جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی اور گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ وہ تینوں دوست ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ حادثے کی اطلاع ان کے گھروں میں پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا ان کے والدین ‘ عزیز و اقارب اور رشتہ داروں کا رو رو کر برا حال ہو گیا۔

ان میں سے اظہر کا تعلق نواحی گاﺅں کالووالی‘ مدثر کوٹلی افغاناں اور فیاض کا تعلق 26 چک سے ہے ‘ جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی میتیں وطن بھجوانے کیلئے تیاری کی جا رہی ہے اور اس سلسلہ میں قانونی کارروائی جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جب نوجوان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا وہ اس قت گاڑی میں قوالی سن رہے تھے۔