صدر زرداری کی احمدی نژاد سے ملاقات ، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

صدر زرداری کی احمدی نژاد سے ملاقات ، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (ثناءنیوز) صدر آصف علی زرداری نے تہران میں ایران کے صدر کے ساتھدوطرفہ اور علاقائی امورپر تفصیلی بات چیت کی ہے۔ مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔ پاکستان میں جلد پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے پائپ لائن کی تنصیب شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ایران زراعت کے حوالے سے پاکستان کی مہارت سے فائدہ اٹھائے گا۔ صدر بدھ کی سہ پہر دو روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچے۔ ایرانی صدر سے افغانستان کے حوالے سے علاقائی امن اور استحکام کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے وفد کی سطح پر ہونے والے مذاکرات سے پہلے علیحدگی میں ملاقات کی۔ انہوں نے پاکستان میں ایران کی مدد سے مکمل ہونے والے بڑے بڑے منصوبوں پر بھی بات چیت کی۔ ان منصوبوں میں پاک ایران گیس پائپ لائن اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں سستی بجلی مہیا کرنا شامل ہے۔ انہوں نے ان منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا جن سے پاکستان کی ترقی کا عمل تیز کرنے اور توانائی کی کمی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ صدر زرداری ایران میں اپنے قیام کے دوران ایران کے اعلیٰ روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے۔ دونوں ممالک کے صدور کی ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کے وزیر تیل رستم قاسمی نے کہا کہ پاکستان میں جلد پائپ لائن کی تعمیر شروع ہوجائے گی۔ توانائی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ایران ہرممکن تعاون کرے گا۔ زراعت کے حوالے سے پاکستان کی مہارت کا فائدہ اٹھایا جائے گا۔
صدر زرداری

مزید :

صفحہ اول -