حکمران سیاست کی الف ب سے بھی واقف نہیں،انور حیات

حکمران سیاست کی الف ب سے بھی واقف نہیں،انور حیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)جے یوآئی(ف)کے رُکن صوبائی اسمبلی حاجی انورحیات خان نے وزیراعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سیاست کوئی کرکٹ کا کھیل نہیں موجودہ حکمران سیاست کے الف، ب،ج سے ناواقف ہیں اور اپنی من پسند اور ناقص پالیسیوں کی بدولت ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے جے یوآئی نے اپنے دوراقتدارمیں عوامی مسائل پرخصوصی توجہ دی ہے‘ان خیالات کااظہاراُنہوں نے گذشتہ روزمختلف وفودسے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیااُنہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت عوامی مسائل پرکوئی توجہ نہیں دے رہی ہے حکومت پاس قابل اورمحنتی ٹیم موجودنہیں ہے اس لئے ملک میں آئے روز ٹیکسوں میں اضافہ ہوتاجارہا ہے جس کی وجہ سے غریب عوام کے کندھوں پر مزدور بوجھ بڑھ گیا ہے اور وہ خودکشیوں پر مجبور ہیں کہ پاکستان کو سیاستدانوں نے حاصل کیا ہے نہ کہ کرکٹ کے کھلاڑیوں نے اُنہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے خدمت کے نام پرعوام سے ووٹ لیاتھاجبکہ حکومت اس کے برعکس عوامی مسائل حل کرنے کے نجائے انتقامی کاروائیوں پراُترآئی ہے جس سے غریب عوام پرمنفی اثرپڑتاہے اُنہوں نے مزید کہاکہ عوام کی نظریں جے یوآئی(ف) پرلگی ہوئی ہے کیونکہ موجودہ وقت میں ملک میں واحد جے یوآئی ہے جواس مشکل مرحلے میں عوام کی ترجمان کررہی ہے۔