سٹاک مارکیٹ آج پھر مندی کی لپیٹ میں

سٹاک مارکیٹ آج پھر مندی کی لپیٹ میں
سٹاک مارکیٹ آج پھر مندی کی لپیٹ میں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں مثبت ڈگر پر نہ چڑھ سکیں، آج بھی دن کاآغاز مندی سے ہی ہوا۔

جمعہ کو کاروبار کاآغازہوا تو ہنڈرڈ انڈیکس38087پر تھا لیکن ابتدائی گھنٹوں میں ہی انڈیکس 37,813.53تک گرگریا ۔ ہنڈرڈانڈیکس میں 196پوائنٹس تک کمی دیکھی گئی تاہم کچھ دیر بعد انڈیکس میں معمولی بہتری کے آثار نظر آئے اور 38,307.07پوائنٹس تک چلا گیا۔اس وقت 100انڈیکس 38,254.79پر ٹریڈ کررہاہے۔


رواں ہفتے کے تمام دن سٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں رہی، نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھرمیں کاروبار حصص متاثرہوا ہے،امریکا، برطانیہ، جاپان ، چین اور یورپی ممالک کی سٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان دیکھا جارہاہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھرکے سرمایہ کار محتاط ہوگئے ہیں۔

مزید :

بزنس -