پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ سے مخصوص نشستوں کی درخواست واپس لے لی

پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ سے مخصوص نشستوں کی درخواست واپس لے لی
پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ سے مخصوص نشستوں کی درخواست واپس لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کی درخواست پشاور ہائیکورٹ سے واپس لے لی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی جانب سے مخصوص نشستوں کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔وکیل درخواست گزار محمد انعام یوسفزئی نے استدعا کی کہ ہم اس درخواست کو واپس لینا چاہتے ہیں کیونکہ اس حوالے سے الیکشن کمیشن میں بھی درخواست زیرسماعت ہے جس پر الیکشن کمیشن نے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، لہٰذا اس درخواست کو واپس لیتے ہیں۔
درخواست گزار کی جانب سے درخواست واپس لینے پر عدالت نے درخواست نمٹا دی۔