وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران کس رہنما سے ان کی نشست پر جا کر ملاقات کی؟
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رہنما رانا آفتاب سے ان کی نشست پر جا کر ملاقات کی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر محمد احمد خان کی زیر صدارت آج تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس میں اپوزیشن رہنما رانا آفتاب اپنے بازو پر سیاہ رنگ کی پٹی باندھ کر آئے، اس دوران وزیراعلیٰ مریم نواز ان سے ملاقات کیلئے ان کی نشست پر گئیں، اس موقع پر مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ تھیں۔
اس سے قبل مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کرنا میرا فرض ہے، اپنا فرض ادا کروں گی۔ عوامی خدمت کر کے مخالفین کو غلط ثابت کروں گی۔ مخالفین کو سمجھ نہیں آ رہی ہم کیا کرنے جا رہے ہیں۔ میرا کام پنجاب کے عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔