وفاقی کابینہ میں ایم کیو ایم اور( ق )لیگ کو کتنی وزارتیں ملیں گی؟ جانیے

وفاقی کابینہ میں ایم کیو ایم اور( ق )لیگ کو کتنی وزارتیں ملیں گی؟ جانیے
وفاقی کابینہ میں ایم کیو ایم اور( ق )لیگ کو کتنی وزارتیں ملیں گی؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی کابینہ پہلے مرحلے میں انتہائی مختصر ہو گی،  پیپلز پارٹی کی عدم شرکت کے باعث اکثریت کا تعلق مسلم لیگ( ن )سے ہوگا۔

"ایکسپریس نیوز" کے مطابق  قومی اسمبلی کی حاصل کردہ نشستوں کے مطابق کابینہ کا فیصلہ کیاجائے گا اور اتحادی جماعتوں کو متناسب نمائندگی کے اصول کے مطابق کابینہ میں حصہ دیاجائے گا۔ اس اصول کے تحت ایم کیو ایم کو 2 وزاتیں ملیں گی مسلم لیگ (ق) کو ایک وزارت ملے گی۔ اسی طرح باقی اتحادیوں کو ایک ایک وزارت دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جو باتیں ایم کیوایم کے قائدین  نے کی ہیں اور جو گفتگو لیک کی گئی ہے وہ خود ساختہ گفتگو ہے۔ مسلم لیگ (ن )نے کسی بھی اجلاس میں ایم کیو ایم کے بارے میں  کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

مزید :

سیاست -