سعودی عرب نے نیسپاک کو 15 چھوٹے ڈیموں کی تعمیراتی نگرانی کا ٹھیکہ دے دیا

سعودی عرب نے نیسپاک کو 15 چھوٹے ڈیموں کی تعمیراتی نگرانی کا ٹھیکہ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کامرس رپورٹر) سعودی عرب کی وزارت پانی و بجلی نے نیسپاک کو 15 چھوٹے ڈیموں کی تعمیراتی نگرانی کا ٹھیکہ دے دیا ہے۔ یہ ڈیم سعودی عرب میں جزان، نجران اور اسیر نامی علاقوں میں تعمیر کیے جائیں گے۔ ان ڈیموں کی تعمیر کا بنیادی مقصد زراعت اور پینے کے لیے پانی کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ نیسپاک کی زیر نگرانی یہ ڈیم سعودی ریال 482 ملین کی خطیر رقم سے تعمیر کیے جایءں گے۔ نیسپاک کی خدمات میں ٹھیکے کے کاغزات کی تیاری، ڈیزائن کی نظر ثانی ، تعمیراتی نقشوں کی تیاری، کوالٹی کنٹرول اور تعمیراتی نگرانی شامل ہیں۔ نیسپاک کے مینیجنگ ڈائیریکٹر امجد ا ے خان نے اس اہم کامیابی پر متعلقہ سٹاف کو مبارک باد دی ہے اوراس منصوبے پر اعلی معیار کے کام کو یقینی بنانے کی ہدایات دی ہیں۔ نیسپاک پاکستان میں انجنیرنگ مشاورت کا سب سے بڑا ادارہ ہے جو کہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر خدمات فراہم کر رہا ہے۔ اس کے دفاتر چھ ممالک میں ہیں جبکہ یہ دنیا کے 36 ممالک میں خدمات فراہم کر چکا ہے۔

مزید :

کامرس -