گرفتار لڑکے پر تشدد کی دھمکی دیکر ماں سے بد اخلاقی کی کوشش

گرفتار لڑکے پر تشدد کی دھمکی دیکر ماں سے بد اخلاقی کی کوشش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ملک خیام رفیق)شالیمار کے علاقہ میں لڑائی جھگڑے کے مقدمہ میں گرفتار لڑکے پر تشدد کر نے کی دھمکی، تفتیشی کی لڑکے کی ماں کے ساتھ بداخلاقی کر نے کی کوشش، متاثرہ خاتون انصاف کے لیے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے آفس پہنچ گئی۔الزامات غلط ہیں تفتیشی افسر کا موقف۔تفصیلات کے مطابق شالیمار کے علاقہ محمددین کالونی کی رہائشی ساجدہ بی بی نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو دی جا نے والی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ہماری اپنے رشتہ داروں سے لڑائی ہو ئی تھی جس میں پو لیس نے میر ے بیٹے کو گرفتارکرلیا۔جس کے بعد تفتیشی افسر اے ایس آئی شوکت علی نے تفتیش کے بہانے ہمارے گھر آنا شروع کر دیااور مقدمہ ختم کر نے کے لیے ہم سے 10ہزار روپے لیے ۔وہ اس وقت گھر میں آتا جس وقت میرا خاوند گھر نہیں ہو تا تھا اور آکر میرے ساتھ نامناسب حرکات کر تا اور تعلقات سے انکار پر میرے گرفتار بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا نے کی دھمکی دیتا۔ جبکہ اس بارے میں تفتیشی شوکت نے بتایا کہ تمام تر الزامات غلط ہیں ان میں کسی قسم کی صداقت نہیں ہے۔

مزید :

علاقائی -