پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم آج بھارت روانہ ہوگی

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم آج بھارت روانہ ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے آج بھارت روانہ ہو گی ۔ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ ورلڈ کپ29 جنوری سے شروع ہو گا ۔ ایونٹ کے میچز بھارت کے مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے۔ورلڈ کپ میں شرکت لیے پاکستان بلائنڈ ٹیم کل واہگہ کے راستے بھارت جائے گی ۔پاکستان ٹیم 30 جنوری کو نیوزی لینڈ ، 31 جنوری کو انگلینڈ ، یکم فروری کو بھارت ، دو فروری کو سری لنکا ، تین فروری کو نیپال ، 6 فروری کو ساوتھ افریقہ ، 7 فروری کو بنگلہ دیش ، 8 فروری کو ویسٹ انڈیز جبکہ 9 فروری کو آسٹریلیا کے خلاف میچ کھیلے گی ۔سیمی فائنل 10 اور 11 جبکہ فائنل 12 فروری کو کھیلا جائے گا۔