چین کی عدلیہ کے اداروں کا آئین کا محافظ ہونے کے عزم کا اظہار

چین کی عدلیہ کے اداروں کا آئین کا محافظ ہونے کے عزم کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ ( آئی این پی/زنہوا ) چین کی عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آئین کا وفادار محافظ ہونے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔یہ پیغام چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی ) کی مرکزی کمیٹی کے قومی کمیشن برائے سیاسی و قانونی امور کے اجلاس عام جس کی صدارت مشن کے سربراہ گوؤ شینگ کن نے کی سے آیاہے ، اجلاس میں منصف اعلیٰ (چیف جسٹس ) جو چیانگ اور پروکیوریٹر جنرل کاؤ جیان منگ نے بھی شرکت کی ، یہ اجلاس سی پی سی کی 19ویں مرکزی کمیٹی جس نے آئین میں ترمیم اور اس کی اتھارٹی کو سربلند رکھنے کی سفارشات پیش کیں کے دوسرے اجلاس عام کی روح کا مطالعہ کرنے کیلئے طلب کیا گیا ۔
اجلاس کے بعد جاری کئے جانیوالے ایک بیان کے مطابق عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پارٹی کی مرکزی قیادت کی پیروی کریں گے اور آئین اور اس کی اتھارٹی کا تحفظ کرنے کا مطالعہ اور عملدرآمد کرنے میں برتری حاصل کریں گے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ قانون کو سختی سے نافذ کیا جائے گا ، انصاف فراہم کیا جائے گا اور لوگوں کی آئین پر زیادہ یقین رکھنے میں رہنمائی کی جائے گی اور رضا کارانہ طورپر عمل کرنے کے بارے میں بھی رہنمائی کی جائے گی ۔

مزید :

عالمی منظر -