وزیراعظم عمران خان کا دورہ میانوالی ، اخراجات کس نے برداشت کیے؟ مقامی اخبار نے بڑا دعویٰ کردیا

وزیراعظم عمران خان کا دورہ میانوالی ، اخراجات کس نے برداشت کیے؟ مقامی اخبار ...
وزیراعظم عمران خان کا دورہ میانوالی ، اخراجات کس نے برداشت کیے؟ مقامی اخبار نے بڑا دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میانوالی(ویب ڈیسک)وزیر اعظم اسلام آباد سے بذریعہ ہیلی کاپٹر نمل یونیورسٹی پہنچے  اور مقامی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم کے دورے کے اخراجات نمل ایجوکیشن فائونڈیشن نے ادا کئے۔

روزنامہ دنیا کے مطابق وزیر اعظم نے جب وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں کچھ کہنا چاہا تو ایک جانب سے آواز آئی کہ مناسب وقت نہیں تو وزیر اعظم نے کہا ٹھیک وقت ہے۔ اس سے پہلے وزیر اعظم اسلام آباد سے بذریعہ ہیلی کاپٹر نمل یونیورسٹی پہنچے تھے ۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ، سرکاری میڈیا کے سوا کسی کو کوریج کی اجازت نہ ملی  جبکہ وزیر اعظم نے نمل ایجوکیشن فائونڈیشن کے بورڈ آف گورنر ز کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔