سپریم کورٹ، زرداری کی ریفرنس منتقلی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری

سپریم کورٹ، زرداری کی ریفرنس منتقلی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)  سپریم کورٹ نے آصف زرداری کی نیب ریفرنسز اسلام آباد سے کراچی منتقلی کی درخواستوں پر قومی احتساب بیورو کو نوٹس جاری کر دیا، عدالت نے فریال تالپور سمیت تمام ملزمان کو بھی نوٹس جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے  آصف زرداری کی نیب ریفرنسز اسلام آباد سے کراچی منتقلی کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جائزہ لینا ہوگا سپریم کورٹ نے کن حالات میں ریفرنس اسلام آباد میں دائر کرنے کا حکم دیا، سپریم کورٹ کا 7 جنوری 2019 کا فیصلہ حتمی ہے، عدالتی فیصلے پر عمل روک سکتے ہیں نہ ہی اسے تبدیل کر سکتے۔ وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ نیب قانون کے تحت مقدمہ منتقلی کی درخواست دینا قانونی حق ہے، عدالتی حکم سے قانونی حق ختم نہیں کیا جا سکتا۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ فیصلے میں بہت سے الزامات کا ذکر ہے جس کی وجہ سے کیس اسلام آباد دائر ہوا۔ وکیل آصف زرداری نے کہا نیب سے پوچھ لیں کیا وہ الزامات اب بھی برقرار ہیں۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا نیب نے ریفرنس عدالتی حکم پر اسلام آباد میں دائر کیا، کیا آصف زرداری کیخلاف پہلے کبھی ریفرنس اسلام آباد میں دائر ہوا؟ جس پر وکیل فاروق نائیک نے جواب دیا کہ لاہور اور پنڈی میں ریفرنسز دائر ہوئے، ایک کی سماعت اٹک قلعہ میں بھی ہوئی، ماضی میں تمام مقدمات سے بری ہوئے۔سپریم کورٹ نے مقدمہ کی مزید سماعت ایک ماہ بعد تک ملتوی کر دی۔
آصف زرداری

مزید :

صفحہ اول -