شراب کے نشے میں دھت ہو کر ڈرائیونگ کرنے والوں کو موٹر وے پولیس کس طرح پکڑے گی ؟ بڑا قدم اٹھا لیا گیا 

شراب کے نشے میں دھت ہو کر ڈرائیونگ کرنے والوں کو موٹر وے پولیس کس طرح پکڑے گی ...
شراب کے نشے میں دھت ہو کر ڈرائیونگ کرنے والوں کو موٹر وے پولیس کس طرح پکڑے گی ؟ بڑا قدم اٹھا لیا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی جی موٹروے انعام غنی نے زبردست اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ شراب نوشی کے زیر اثر ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف موٹروے پولیس نے اہم اقدامات اٹھانا شرو ع کر دیئے ہیں ۔

تفصیلا ت کے مطابق آئی جی موٹروے انعام غنی کا کہناتھا کہ قومی شاہرات پر شراب نوشی کے زیر اثر ڈرائیور ز کو چیک کیا جائے گا ،شراب نوشی کے زیر اثر ڈرائیونگ جان لیوا حادثات کی اہم وجہ ہے،موٹر وے پولیس کو شراب نوشی کو چیک کرنے والے جدید بریتھ اینالائزر آلے فراہم کیے جارہے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ موٹر وے پولیس شراب نوش ڈرائیورز کو بریتھ اینالائزر آلے کی مدد سے چیک کرے گی اور نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ، موٹر وے پولیس محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

مزید :

قومی -