جہلم میں پراپرٹی ڈیلر کے قتل کاڈراپ سین
جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن)جہلم میں پراپرٹی ڈیلر کے قتل کاڈراپ سین ہوگیا،مقتول مبشر کی بیوی اور سالی قتل میں ملوث نکلی۔
پولیس کے مطابق ملزمہ اقصیٰ اور زوبیہ نے دو ساتھیوں کے ساتھ ملکر واردات کی،مقتول کورسیوں سے باندھ کر تیز دھار آلے سے قتل کیاگیا،ملزم بہنوں نے قتل کی واردات کے بعد ڈکیتی کاڈرامہ رچایا، لیکن نے ان کی ڈرامے کو بے نقاب کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم بہنیں دونوں ملزمان بھائیوں سے شادی کرنا چاہتی تھیں،دونوں کی رجب علی اور شہباز علی سے فیس بک پر دوستی ہوئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار چاروں ملزمان نےجرم کا اعتراف کرلیا ہے۔