کیس نہیں سننا چاہتی تاکہ 16جنوری کے عدالتی حکم کے تقدس کو محفوظ رکھا جا سکے،جسٹس عائشہ ملک کا کسٹمز ریگولیٹری کیس سننے سے انکار

کیس نہیں سننا چاہتی تاکہ 16جنوری کے عدالتی حکم کے تقدس کو محفوظ رکھا جا ...
کیس نہیں سننا چاہتی تاکہ 16جنوری کے عدالتی حکم کے تقدس کو محفوظ رکھا جا سکے،جسٹس عائشہ ملک کا کسٹمز ریگولیٹری کیس سننے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس عائشہ ملک نے کسٹمز ریگولیٹری ڈیوٹی کیس سننے سے معذوری ظاہر کردی۔جسٹس عائشہ ملک نے کہاکہ کیس نہیں سننا چاہتی تاکہ 16جنوری کے عدالتی حکم کے تقدس کو محفوظ رکھا جا سکے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس عائشہ ملک نے کہاکہ بطور جج ہمیں عدالتی اورانتظامی احکامات میں فرق رکھنا چاہئے،عدالتی احکامات کے تقدس کو محفوظ اور برقرار رکھنا چاہئے،ہمارے احکامات کی کسی کے ذریعے خلاف ورزی یا نظرانداز نہ کیا جائے۔جسٹس عائشہ ملک نے کہاکہ کیس نہیں سننا چاہتی تاکہ 16جنوری کے عدالتی حکم کے تقدس کو محفوظ رکھا جا سکے۔آئینی بنچ کمیٹی نے کیسز کو 27جنوری کیلئے مقرر کیا، دونوں کمیٹیوں نے 16جنوری کے عدالتی حکم کو نظرانداز کیا۔

قبل ازیں دوران سماعت اٹارنی جنرل نے کہاکہ گزشتہ روز کے توہین عدالت والے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کریں گے، جسٹس  منصور علی شاہ نے 13اور16جنوری کے فیصلوں پر نظرثانی اپیل کا فیصلہ ہوا ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ جسٹس منصور علی  شاہ نے کسٹم ڈیوٹی کیس اپنے بنچ میں لگانے کا حکم دیا ہے،کیا اس فیصلے کی موجودگی میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ عدلیہ کی آزادی کی فکر صرف چند افراد کو نہیں بلکہ سب کو ہے،جو کام کریں وہ تو ڈھنگ سے کریں،کونسی قیامت آ گئی تھی، یہ بھی عدالت ہی ہے،زندگی کاکوئی بھروسہ نہیں ہوتا ، سپریم کورٹ اور عدالتوں نے رہنا ہے،ہمیں ہی اپنے ادارے کا خیال رکھنا ہے،کوئی پریشان نہ ہو، ادارے کو کچھ نہیں ہوگا۔