بھارت میں پنڈت نے خاتون کو شوہر کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا 

بھارت میں پنڈت نے خاتون کو شوہر کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا 
بھارت میں پنڈت نے خاتون کو شوہر کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مین پوری میں آشرم کے اندر پنڈت اور اس کے بھائی نے شوہرکے سامنے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے ضلع مین پوری کے تھانے کوروالی میں پولیس کو دی گئی درخواست میں خاتون نے الزام لگایا ہے کہ پنڈت اجے داس مہا راج نے اسے اور شوہر کو علاج کے بہانے آشرم بلایا اور شوہر کو باندھ کر اس کے سامنے مجھے زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، یہی نہیں، پندٹ نے اس گھناؤنے فعل کی ویڈیو بھی بنائی ہے۔خاتون نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا کہ پنڈت دھمکی دی کہ اگر  اس بارے میں پولیس نے بتایا تو اس کی ویڈیو وائرل کردی جائے گی۔متاثرہ کے مطابق پنڈت کے بھائی آنند نندن مہاراج نے بھی اس کے ساتھ زیادتی کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

متاثرہ نے بتایا کہ پولیس میں معاملے کی شکایت کرنے کے بعد ملزمان اس کے شوہر کو بھی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ شکایت واپس لینے کے لیے دباؤ دیا جا رہا ہے۔ اس کے بعد بھی متاثرہ خاتون خوفزدہ نہ ہوئی تو ملزمان نے اس کے بیٹے کو اغوا ءکر لیا۔

خاتون نے پولیس کو بتایا کہ کہ پنڈت اوراس کے ساتھی میرے بیٹے کو کار میں لے گئے۔ ملزم نے اس سے کاغذ پر دستخط کرائے اور کہا کہ اگر اس نے شکایت واپس لے لی تو اسے اس کا بیٹا واپس مل جائے گا۔

پولیس نے خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ یہ معاملہ پورے علاقے میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ پنڈت کے اس گھناؤنے فعل کو لے کر لوگوں میں غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔