ملتان میں سلنڈر دھماکہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب نےملتان میں سلنڈر دھماکے کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر ملتان کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی 3 روز میں فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پیش کرے گی،کمیٹی مستقبل میں ایسے حادثات سے بچاؤ کیلئے ضروری اقدامات کے بارے میں سفارشات پیش کرے گی۔انکوائری کمیٹی میں سی پی او ملتان، جوائنٹ ڈائریکٹر اوگرا، ڈائریکٹر سول ڈیفنس اور ڈائریکٹر کیمیکل انجینئرنگ بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان شامل ہیں ۔
وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل ملتان سے کوٹ چٹھہ ڈی جی خان روانہ ہو گئے ہیں ۔سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈی جی خان میں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے اور ایل پی جی کنٹینرز میں آتشزدگی کے واقعے کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔