وادی نیلم : 4 نوجوان جھیل میں ڈوب گئے، 3 کی لاشیں مل گئیں
مظفرآباد (مانیٹر نگ ڈیسک )وادی نیلم میں جھیل میں ڈوب کر تین نوجوان بحق ہوگئے، تینوں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ چوتھے کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق وادی نیلم میں شونٹھر کے مقام پر گزشتہ روز چار نوجوان ڈک جھیل میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے ۔ مرنے والے افراد کی شناخت رضوان ،نوید اور زاہد کی نام سے ہوئی ہے اور تینوں سگے بھائی تھے جبکہ چوتھے نوجوان کا نام ثاقب ہے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ڈوبنے والے نوجوان سابق رکن اسمبلی آزاد کشمیر حاجی گل خنداں کے بھتیجے تھے۔