آصف زرداری کی پالیسیوں سے جمہوریت کا تسلسل آگے بڑھ رہا ہے،میاں ایوب

آصف زرداری کی پالیسیوں سے جمہوریت کا تسلسل آگے بڑھ رہا ہے،میاں ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان نے دعوے تو بڑے بڑے کئے تھے اب ان کے دعوں پر کس قدر عمل ہوتا ہے دیکھنے والی بات تو یہ ہے انہیں عملی طور پر ثابت کرنا ہو گا کہ وہ دوسروں سے کتنے مختلف ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق صدرآصف علی زرداری کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج آصف علی زرداری کی دانش مندانہ پالیسیوں کیوجہ سے آج ملک میں جمہوریت کا تسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔،ملک کی بدقسمتی ہوگی اگرعمران خان پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے انہیں چاہیے کہ وہ اگروزیراعظم بنتے ہیں توانہیں آصف زرداری علی زرداری سے رابطہ کرنا چاہیے ان کی رہنمائی اورتعاون کے بغیرعمران خان کیلئے حکومت بنانا مشکل ہوگا۔
میاں ایوب