کمشنر ملاکنڈ اور ڈپٹی کمشنر لوئر دیر کا سرکاری گاڑی میں عملہ کے حادثہ پر اظہار افسوس

کمشنر ملاکنڈ اور ڈپٹی کمشنر لوئر دیر کا سرکاری گاڑی میں عملہ کے حادثہ پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)کمشنر مالاکنڈ ڈویژن سید ظہیرالاسلام شاہ نے عام انتخابات کے موقع پر دیر لوئر میں خاتون پریزیڈنگ آفیسرمسزساجدہ اشفا ق کے دوران سفر انتخابی ساز و سامان کے ساتھ برساتی نالے میں بہہ جانے اور اس المناک حادثہ میں پولیس اہلکار سمیت شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے انہوں نے واضح کیا کہ چونکہ وہ ایک قومی کاز کیلئے کام کے دوران شہیدہوئے اس لئے انہیں تمغہ شجاعت سمیت قومی اعزاز دینے کی سفارش بھی کی جائے گی اس سلسلے میں کمشنر آفس سید و شریف میں ان کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم، سیکرٹری ٹو کمشنر نعیم اختر، ریجنل ڈائر یکٹر انفارمیشن سوات غلام حسین غازی اور ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر حکام نے شرکت کی اجلاس میں فرائض کی انجام دہی کے دوران جاں بحق دونوں افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور ن کے غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا گیااس موقع پر کمشنر مالاکنڈ نے محکمہ تعلیم کی جانب سے مرحومہ پریزئیڈنگ آفیسر ساجدہ اشفاق کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کے انعقاد کی منظوری بھی دی جو گرلز ہائی سکول کوٹیگرام کی پرنسپل بھی تھیں۔