این اے 73 سیالکوٹ،آر او نے 15 پولنگ سٹیشن پر دوبارہ گنتی کا فیصلہ سنا دیا

این اے 73 سیالکوٹ،آر او نے 15 پولنگ سٹیشن پر دوبارہ گنتی کا فیصلہ سنا دیا
این اے 73 سیالکوٹ،آر او نے 15 پولنگ سٹیشن پر دوبارہ گنتی کا فیصلہ سنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ریٹرننگ افسر نے این اے 73 سیالکوٹ میں عثمان ڈارکی دوبارہ گنتی کی درخواست پر 15 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ آفس میں عثمان ڈار کی این اے 73 میں دوبارہ گنتی کی درخواست کی سماعت ہوئی، آر نے دونوں فریقین کے وکلا کے دلائل سنے۔عدالت نے عثمان ڈار کی دوٹوں کی دوبارہ گنتی کی پٹیشن پرمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے 15 پولنگ سٹیشن پر دوبارہ گنتی کا حکم دیدیا۔وکیل عثمان ڈار نے کہا کہ 15 پولنگ سٹیشن پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی آج ہی ہو گی ۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف نے عام انتخابات میں 1453 ووٹوں سے برتری حاصل کی تھی۔