”تحریک انصاف اگر اس شخص کو وزیر اعلیٰ بناتی ہے تو پی پی کے 6 اور 15 آزاد امیدوار اسے ہی ووٹ دیں گے “ سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

”تحریک انصاف اگر اس شخص کو وزیر اعلیٰ بناتی ہے تو پی پی کے 6 اور 15 آزاد ...
”تحریک انصاف اگر اس شخص کو وزیر اعلیٰ بناتی ہے تو پی پی کے 6 اور 15 آزاد امیدوار اسے ہی ووٹ دیں گے “ سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے 6 اور 15 آزاد امیدواروں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر عبدالعلیم خان وزیر اعلیٰ پنجاب بنتے ہیں تو وہ اس کی حمایت کریں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے عہدے کیلئے عبدالعلیم خان کو نامزد کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر عبدالعلیم خان نامزد ہوتے ہیں تو پیپلز پارٹی کے 6 ارکان پنجاب اسمبلی نے انہیں حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ 15 آزاد امیدواروں نے بھی لکھ کر دے دیا ہے کہ اگر عبدالعلیم خان وزارت اعلیٰ کا امیدوار ہے تو ہم اس کے ساتھ ہیں۔
چوہدری غلام حسین نے کہا کہ عبدالعلیم خان کے خلاف نیب کا کیس صرف ابتدائی مراحل میں ہے اور ان کے خلاف اس سلسلے میں کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا ۔ علیم خان کے خلاف سرکاری لوٹ مار نہیں ہے البتہ تھوڑے بہت کاروباری معاملات ہوسکتے ہیں۔

۔۔۔ ویڈیو دیکھیں ۔۔۔