حضرت لال شہباز قلندرؒ سندھ سپورٹس بورڈ ٹرافی شوٹنگ بال کا آغاز  

حضرت لال شہباز قلندرؒ سندھ سپورٹس بورڈ ٹرافی شوٹنگ بال کا آغاز  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (این این آئی)فردوس اتحاد سوشل ویلفیئر اینڈ اسپورٹس آرگنائزیشن کے زیرا ہتمام ڈسٹرکٹ کورنگی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن اور واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کے اشتراک اور سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ کے تعاون سے حضرت لال شہبا قلندرؒSSBٹرافی شوٹنگ بال کا واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کمپلیکس کورنگی پر شاندار آگاز ہوگیا۔ اس موقع پر مختلف سپورٹس تنظیموں کے عہدیداران اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
،پر وقار افتتاحی تقریب میں کھیلوں کی معروف سرپرست پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر شاہدہ پروین کیانی نے KBBAکے صدر غلام محمد خان اور معروف سیاسی وسماجی رہنماء محمد سلیم خمیسانی کے ہمراہ کیا اس موقع پر کھیلوں کی ممتاز شخصیات کے علاوہ شوٹنگ بال کے معروف کھلاڑی اور شہر کراچی کے 6اضلاع کی شوٹنگ بال تنظیموں اور کلبوں کے عہدیداران اور ممبرز بھی موجود تھے۔افتتاحی تقریب میں آمد پر سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر ایم شمیم قریشی،جوائنٹ سیکریٹری عارف تنولی ایڈوکیٹ اور کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے خاز ن اعجاز احمد نے مہمان کا پرتباک استقبال کیا مہمان خصوصی شاہدہ پروین کیانی کو شال اور دیگر مہمانوں کو اجرک اور سندھی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا،ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ میں فرقان شوٹنگ بال کلب نے مد مقابل میزبان واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کورنگی کو 2-0سے شکست دیدیا، دونوں ٹیموں کی جانب سے دوران کھیل کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ فرقان کلب کے وسیم عباس، ملک ناصر اور عبداللہ نے جبکہ واحد اسپورٹس کلب کی جانب سے رضوان احمد، عبدالرشید، خالق اور محمد شمیم نے عمدہ کھیل پیش کیاقبل ازیں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہدہ پروین کیانی نے کہا کہ ملک کے کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کردار چاروں صوبہ میں مثالی ہے سندھ حکومت نے جہاں عوامی فلاح و بہبود اور دیگر شعبوں میں بے مثال خدمت کی ہے وہیں کھیلوں کو فروغ دینے میں بھی خصوصی دلچسپی لی ہے جس کی وجہ سے آج صوبہ سندھ میں نوجوان صحت مند سرگرمیوں کے ساتھ کھیلوں کے شعبے میں بھی اپنا جوہر دکھا رہے ہیں شاہدہ پروین کیانی نے عظیم صوفی بزرگ حضرت لال شہباز قلندر ؒ کے نام سے منسوب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر منتظمین اور سندھ اسپورٹس بورڈ و نوجوانان امور حکومت سندھ کو خراج تحسین پیش کیا،شاہدہ پروین کیانی نے اعلان کیا کہ واشورہ محرم الحرام کے بعد چوہدری مسعود احمد شہید کے نام سے شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائیگا سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق،سابق قومی شوٹنگ بال پلیئر قمرالسلام پیارے، جمیل احمد، عبدالرشید، نیشنل یوگا کوچ محمد عرفان، راشد انصاری، فیصل احمد اور دیگر کھیلوں سے وابستہ معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔