بہن کی شادی میں شرکت کا اصرار، شوہر نے بیوی کیساتھ ایسی حرکت کردی کہ کوئی بھی دنگ رہ جائے، پولیس کی بھی دوڑیں

بہن کی شادی میں شرکت کا اصرار، شوہر نے بیوی کیساتھ ایسی حرکت کردی کہ کوئی بھی ...
بہن کی شادی میں شرکت کا اصرار، شوہر نے بیوی کیساتھ ایسی حرکت کردی کہ کوئی بھی دنگ رہ جائے، پولیس کی بھی دوڑیں

  

بنظر آباد (ویب ڈیسک) سندھ کے شہر نواب شاہ میں بہن کی شادی میں شرکت کے اصرار پر شوہر نے بیوی کا چہرہ تیزاب سے جھلسا دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نواب شاہ میں تھانہ ائیرپورٹ کی حد منوآباد رفیق ٹاون کچی آبادی سے منسلک ایک مکان میں ظالم شوہر شہزاد یوسفزئی نے بہن کی شادی میں شرکت کے لئے اسرار کرنے پر بیوی ثمینہ کے چہرے پر تیزاب پھینک کر کمرے میں بند رکھا۔

ذرائع کے مطابق شوہر نے کمرے میں بند بیوی پر پیٹرول چھڑک کر مارنے کی کوشش کی تیزاب گردی کی اطلاع پر ثمینہ کے گھر والوں نے زخمی حالت میں بند کمرے سے علاج کے لئے مقامی اسپتال لایا گیا جہاں مقامی ہسپتال نے کراچی ریفر کردیا۔پولیس نے گھر پر چھاپہ مار کر متاثرہ خاتون شوہر شہزاد، سسر غلام محمد یوسفزئی، اور ساس رخسانہ کو گرفتار کرکے لاک اپ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ثمینہ کی تیرہ سال قبل شہزاد سے شادی ہوئی تھی عید پر بہن کی شادی میں شرکت کرنا چاہتی تھی جو واقع کاسبب بنی پولیس کے مطابق واقعہ کی رپورٹ درج کرلی ہے تمام معاملہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -بنظرآباد -