تیسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 269 رنز سے شکست، انگلینڈ نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی

تیسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 269 رنز سے شکست، انگلینڈ نے سیریز 1-2 سے اپنے ...
تیسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 269 رنز سے شکست، انگلینڈ نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلش کرکٹ ٹیم نے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 269 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے مانچسٹر میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی، ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم 129 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں انگلینڈ کرکٹ ٹیم تین میچوں پر مشتمل سیریز 1-2 سے اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔
انگلینڈ نے پہلا ٹیسٹ ہارنے کے بعد دونوں میچ میں شاندر کم بیک کیا، کرس ووکس نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے دوسری اننگز میں 5 شکار کئے۔ انگلش فاسٹ باﺅلر براڈ میچ میں 10 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

مزید :

کھیل -