ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے حائل رکاوٹیں دور کی جائیں، کمشنر ڈیرہ

 ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے حائل رکاوٹیں دور کی جائیں، کمشنر ڈیرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویڑن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ شہریوں کے مفاد کے حامل ترقیاتی منصوبوں میں اعلی تعمیراتی معیار کو برقرار رکھا جائے. ڈی ڈی سی، ڈی ڈی ڈبلیو پی، ڈی ڈی ایس ای اور پی ڈی ڈبلیو پی نے جن ترقیاتی منصوبوں (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)
 کی منظوری دی ہے ان پر متعلقہ محکمے اپنا کام جاری رکھیں. جن سکیموں میں اراضی کے مسائل درپیش ہیں انہیں حل کیا جائے. انہوں نے ان خیالات کااظہار ترقیاتی سکیموں بارے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا. اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید، ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی، کارپوریشن، بلڈنگز، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، تعلیم اور دیگر محکموں کے افسران بھی شریک تھے. کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمدنے کہاکہ ترقیاتی سکیموں پر کام شروع کرنے کے قبل تمام محکمے اپنے این او سی ضروردیں تاکہ منصوبہ کی بروقت تکمیل میں رکاوٹیں حائل نہ ہوں. سیکٹروائز سٹیٹس کو برقراررکھا جائے. کسی بھی ترقیاتی سکیم میں مشاورت کو فروغ دیا جائے تاکہ اس دوران مزید اکھاڑ پچھاڑ سے بچاجاسکے. تعمیراتی عمل کے دوران سڑکوں او رگلیوں میں پڑنے والے گڑھوں کی فوری مرمت کی جائے. 
ترقیاتی منصوبے