لمز اور یونیورسٹی آ ف بلتستان کے طالب علموں کیلئے سیکھنے کا اہم اقدام 

لمز اور یونیورسٹی آ ف بلتستان کے طالب علموں کیلئے سیکھنے کا اہم اقدام 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) طالب علموں کی بھرپور دلچسپی اور گہری توقعات کے ساتھ لمز کے 'لرننگ ود آؤٹ بارڈرز- دی بلتستان ایکسپرینس'  (Learning Without Borders-The Baltistan Experience)  اقدام کا جولائی میں گلگت -  بلتستان کے علاقے سکردو میں آغاز ہوا۔ اس پروگرام کے تحت لمز کے 150 اور یونیورسٹی آف  بلتستان (یو او بی ایس) کے 150 طالب علموں کوسکردو میں ایک ماہ کے لئے اکھٹے ہوکر ایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع فراہم ہوگا۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا پروجیکٹ ہے جس میں تجرباتی انداز سے سیکھنے سے متعلق پانچ کورسز ہیں۔ ان میں لائف سائنسز، انٹری پرینیورشپ، ای کامرس، واٹر انفارمیٹکس اور گرین انرجی شامل ہیں۔ ہر کورس کو اس طرح سے تیار کیا گیا ہے جس میں لمز اور یونیورسٹی آف  بلتستان کے فیکلٹی اراکین مل جل کر پڑھائیں گے تاکہ طالب علم وسیع انداز کے تجربات سے روشناس ہوں اور بہتر انداز سے مسائل کے حل کے لئے خود کو تیار کرسکیں اور مستقبل میں قابل ذکر مثبت اثرات پیدا کریں۔ اس پروگرام میں شامل لمز کے ہر طالب علم کو ایک بلتی طالب علم کے ساتھ رہنا ہوگا جس کی بدولت وہ کثیر الثقافتی رابطوں کے قابل ہوسکیں گے اور گہرے و پائیدار میل جول کے ذریعے سیکھنے کا عمل جاری رہے گا جس کا مستقبل میں بہت فائدہ حاصل ہوگا۔ 


طالب علموں کو مقامی طور پر خوبصورت علاقوں میں گھومنے پھرنے، کیمپ آؤٹس، چہل قدمی اور پولو میچز جیسی سرگرمیوں سے محظوظ ہونے کا بھی موقع ملتا ہے۔  

مزید :

کامرس -