پنجاب اسمبلی کا اجلاس بغیر کارروائی آج تک ملتوی 

پنجاب اسمبلی کا اجلاس بغیر کارروائی آج تک ملتوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)پنجاب اسمبلی کا اجلاس بغیر کسی کارروائی کے آج (جمعرات)دوپہر ایک بجے کیلئے ملتوی کر دیا گیا، تحریک انصاف اور (ق) لیگ کے اراکین ایوان میں حکومتی بنچز پر بیٹھے جبکہ مسلم لیگ(ن) اور اتحادی اراکین اجلاس میں شریک نہ ہوئے۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت کی بجائے 22منٹ کی تاخیر سے پینل آف چیئرمین وسیم خان بادوزئی کی صدارت میں شروع ہوا۔تحریک اور مسلم لیگ (ق) کے اراکین گزشتہ روز حکومتی بنچز پر بیٹھے تاہم (ن) لیگ اور اتحادی جماعتوں کا کوئی رکن ایوان میں نہ پہنچا۔پینل آف چیئرمین وسیم خان بادوزئی نے کہا کہ ابھی حکومت کے تشکیل دئیے جانے کا سلسلہ جاری ہے،جب تک کابینہ نہیں بنتی اجلاس نہیں چلایا جا سکتا جس کے بعد انہوں نے اجلاس بغیر کارروائی کے آج جمعرات دوپہر ایک بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا۔
پنجاب اسمبلی

مزید :

صفحہ آخر -