دریائے سندھ،چناب میں سیلاب کا خطرہ،انتظامیہ متحرک

دریائے سندھ،چناب میں سیلاب کا خطرہ،انتظامیہ متحرک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ، نیوزرپورٹر)کمشنر ڈی جی خان عثمان انور نے کہا ہے کہ حالیہ بارشیوں کی وجہ سے دریائے چناب اور دریائے سندھ میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال کے نمٹنے کیلئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جائے۔ یہ بات انہوں نے مظفرگڑھ کے دورہ کے موقع پر دوآبہ فلڈ بند کا معائنہ کرتے ہوئے کہی ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہ رخ، اسسٹنٹ کمشنر جمیل حیدر شاہ، سپرنٹنڈنٹ انجینئرآبپاشی زاہد حسین مترو، ایکسین آبپاشی حفیظ بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر عثمان انور نے کہا کہ سیلاب سے قبل، سیلاب کے دوران اور سیلاب کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ محکمہ جات اپنے اپنے پلان تیار کریں تاکہ وقت پر کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ فلڈ بندوں کی مکمل نگرانی کی جائے۔سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں کا وزٹ کیا جائے۔ علاقے کے لوگوں کو مکمل آگاہی فراہم کی جائے تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جاسکے۔اس موقع پر  سپرنٹنڈنٹ انجینئرآبپاشی زاہد حسین مترواورایکسین آبپاشی حفیظ بلوچ نے کمشنر کو سیلاب کی موجودہ صورتحال، فلڈ بندوں کی حالت، بریچنگ پوائنٹس، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کئے جانے والے انتظامات پر بریفنگ دی۔اس موقع پر  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہ رخ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق اور اسسٹنٹ کمشنر جمیل حیدر شاہ بھی موجود تھے۔کمشنر ڈی جی خان عثمان انور نے مظفرگڑھ کا دورہ کیا اور حالیہ بارشیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے نکاسی آب اور سیوریج سے متعلق عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے میونسپل کارپوریشن کے افسران کو ہدایت جاری کیں۔ کمشنر ڈی جی خان نے ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر کے ہمراہ محلہ راولے والا میں سیوریج کے کھڑے پانی اور بندی سیوریج لائن کا معائنہ کیا۔ انہوں نے چیف آفیسر رانا محبوب کو ہدایت کی کہ محلہ کی بند سیوریج کو فوری طور پر بحال کیا جائے اور اس کا مستقل بنیادوں پر حل نکالا جائے۔ بعد ازاں کمشنر ڈی جی خان عثمان انور نے ڈپٹی کمشنر نے ہمراہ شہر کے مرکزی ماتمی جلوس کے روٹ امام بارگاہ امامیہ،مملہ چوک، پرانی گھاس منڈی، چوک تباخیاں اور امام بارگاہ حسینیہ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ماتمی جلوسوں کے راستوں پر مکمل صفائی کو یقینی بنایا جائے، تعمیرو مرمت کے کام کو فوری مکمل کیا جائے، گٹروں کے ڈھکن لگائے جائیں اور رات کے وقت روشنی کے انتظامات کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہ رخ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق، اسسٹنٹ کمشنر جمیل حیدر شاہ اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن رانا محبوب بھی موجود تھے۔کمشنر ڈی جی خان عثمان انور نے کہا ہے کہ ڈویژن بھر میں پائیدار اور مستقل بنیادوں پر قیام امن کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایاجا ئے گا، تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ، سول سوسائٹی، انجمن تاجران، انتظامیہ اور پولیس مل کر کام کریں گے اور بھائی چارے، روادری اور ہم آہنگی کی فضا کو پروان چڑھائیں گے اور مثالی امن قائم کریں گے یہ بات انہوں نے مظفرگڑھ ڈی سی آفس میں امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ آر پی او محمد سلیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر، ڈی پی او طارق ولایت،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہ رخ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ جمیل حیدر شاہ، ڈی او ریسکیو 1122ڈاکٹر میاں حسین، سی ای او صحت ڈاکٹر فیاض احمد، انجمن تاجران سے سید امیر حسن، شیخ عامر سلیم، مولانا عبدالمعبود آزاد، قاری عبدالغنی ثاقب، غضنفر عباس نقوی، مدثر کاظمی، علی حیدر زیدی سمیت تمام مکاتب فکر کے جید علماء و مشائخ اور متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔ کمشنرڈی جی خان نے عثمان انور نے کہا کہ گذشتہ سالوں سے امن قائم ہے جس کا سہرا یہاں کے جید علماء و مشائخ، سول سوسائٹی اور عوام کے سر ہے،انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی اس مثال کو قائم رکھا جائے گا اور مسائل کو حل کرنے کیلئے ایک دوسرے سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او محمد سلیم نے کہا کہ امن کو قائم رکھنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے اور مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ تمام مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے گا۔ انہوں نے مجالس اور جلوسوں کے منتظمین کو ہدایت کی کہ تلاشی کے عمل کو یقینی بنایا جائے اور اپنی ارد گرد کے ماحول پر نظر بھی رکھی جائے، تمام افراد کے مکمل تعاون سے ہی امن کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے اتحادکو قائم و دائم رکھنا ہے کسی شر پسند کو امن کی راہ میں رخنہ نہیں ڈالنے دیا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ امن کو قائم رکھنے کیلئے رینجر او رپاک آرمی کے مدد بھی حاصل ہے۔ ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے کہا کہ ضلع بھر میں تمام جلوسوں کے روٹس کا وزٹ کیا جارہا ہے، راستوں کی صفائی ستھرائی، تعمیرو مرمت کے کام اور روشنی کے انتظامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔علماء و مشائخ سے مکمل رابطے میں ہیں، ضلع میں مجموعی طور پر امن و امان کی فضا قائم ہے۔ ڈی پی او طارق ولایت نے کہا کہ تھانہ او تحصیل کی سطح پر لائسنسداران کے ساتھ میٹنگ کی جاچکی ہیں، مرکزی جلوسوں کے روٹس کو چیک کیا جاچکا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر روٹس چیک کررہے ہیں اور تمام مسائل کو مل بیٹھ کر حل کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں مدثر کاظمی، قاری عبدالغنی ثاقب، سید امیر حسن، علی حیدر زیدی، مولانا عبدالمعبود آزد،اختر بخاری اور غضنفر عباس نقوی نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا ضلع ہے یہاں پر قیام امن ہم سب کی ذمہ داری ہے، ہم سب امن کیلئے متحد ہیں ہم میں کوئی اختلاف نہیں ہے اور ایک دوسرے سے مکمل رابطے میں ہیں، انتظامیہ اور پولیس بھی مکمل تعاون کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی سطح پر کسی کو شکایت کا موقع نہیں دیا جائے گا اور ضلع کے امن کو مثالی بنایا جائے گا۔کمشنر ڈی جی خان عثمان انور نے کہا ہے کہ ڈویژن بھر میں پائیدار اور مستقل بنیادوں پر قیام امن کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایاجا ئے گا، تمام مکاتب فکر کے علما و مشائخ، سول سوسائٹی، انجمن تاجران، انتظامیہ اور پولیس مل کر کام کریں گے اور بھائی چارے، روادری اور ہم آہنگی کی فضا کو پروان چڑھائیں گے اور مثالی امن قائم کریں گے یہ بات انہوں نے مظفرگڑھ ڈی سی آفس میں امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ آر پی او محمد سلیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر، ڈی پی او طارق ولایت،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہ رخ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ جمیل حیدر شاہ، ڈی او ریسکیو 1122ڈاکٹر میاں حسین، سی ای او صحت ڈاکٹر فیاض احمد، انجمن تاجران سے سید امیر حسن، شیخ عامر سلیم، مولانا عبدالمعبود آزاد، قاری عبدالغنی ثاقب، غضنفر عباس نقوی، مدثر کاظمی، علی حیدر زیدی سمیت تمام مکاتب فکر کے جید علما و مشائخ اور متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔ کمشنرڈی جی خان نے عثمان انور نے کہا کہ گذشتہ سالوں سے امن قائم ہے جس کا سہرا یہاں کے جید علما و مشائخ، سول سوسائٹی اور عوام کے سر ہے،انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی اس مثال کو قائم رکھا جائے گا اور مسائل کو حل کرنے کیلئے ایک دوسرے سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او محمد سلیم نے کہا کہ امن کو قائم رکھنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے اور مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ تمام مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے گا۔ انہوں نے مجالس اور جلوسوں کے منتظمین کو ہدایت کی کہ تلاشی کے عمل کو یقینی بنایا جائے اور اپنی ارد گرد کے ماحول پر نظر بھی رکھی جائے، تمام افراد کے مکمل تعاون سے ہی امن کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے اتحادکو قائم و دائم رکھنا ہے کسی شر پسند کو امن کی راہ میں رخنہ نہیں ڈالنے دیا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ امن کو قائم رکھنے کیلئے رینجر او رپاک آرمی کے مدد بھی حاصل ہے۔ ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے کہا کہ ضلع بھر میں تمام جلوسوں کے روٹس کا وزٹ کیا جارہا ہے، راستوں کی صفائی ستھرائی، تعمیرو مرمت کے کام اور روشنی کے انتظامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔علما و مشائخ سے مکمل رابطے میں ہیں، ضلع میں مجموعی طور پر امن و امان کی فضا قائم ہے۔ ڈی پی او طارق ولایت نے کہا کہ تھانہ او تحصیل کی سطح پر لائسنسداران کے ساتھ میٹنگ کی جاچکی ہیں، مرکزی جلوسوں کے روٹس کو چیک کیا جاچکا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر روٹس چیک کررہے ہیں اور تمام مسائل کو مل بیٹھ کر حل کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں مدثر کاظمی، قاری عبدالغنی ثاقب، سید امیر حسن، علی حیدر زیدی، مولانا عبدالمعبود آزد،اختر بخاری اور غضنفر عباس نقوی نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا ضلع ہے یہاں پر قیام امن ہم سب کی ذمہ داری ہے، ہم سب امن کیلئے متحد ہیں ہم میں کوئی اختلاف نہیں ہے اور ایک دوسرے سے مکمل رابطے میں ہیں، انتظامیہ اور پولیس بھی مکمل تعاون کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی سطح پر کسی کو شکایت کا موقع نہیں دیا جائے گا اور ضلع کے امن کو مثالی بنایا جائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -