جنوبی کوریا کا جاپان کے ساتھ دفاعی معاہدہ کا امکان

جنوبی کوریا کا جاپان کے ساتھ دفاعی معاہدہ کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیول(اے پی پی) جنوبی کوریا نے جاپان کے ساتھ جلد ہی ایک دفاعی معاہدہ کا عندیہ دیا ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان نہ صرف حساس معلومات کا تبادلہ ہوسکے گا بلکہ جاپانی فوج ضرورت کے وقت جنوبی کوریا کی سرزمین پر جاسکے گی۔ جنوبی کوریا اور جاپان کے درمیان جنگ عظیم دوم 1945ءکے خاتمے کے بعد پہلی مرتبہ فوجی سطح پر کوئی معاہدہ ہونے جا رہا ہے جس کے تحت ذرائع کے مطابق دونوں ممالک میں شمالی کوریا کے بارے ملٹری انٹیلی جنس، جوہری اور میزائل پروگرامز کے بارے معلومات کے تبادلے ہوں گے۔ دونوں ممالک شمالی کوریا پر ایک دوسرے سے معلومات کے تبادلے کی ضرورت کو ایک عرصہ سے محسوس کر رہے تھے۔ سیول کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ممکنہ معاہدہ حساس معلومات کے تحفظ سے لے کر معلومات کے تبادلے کا احاطہ کرے گا اور دونوں ممالک جلد اس پر دستخط کریں گے۔ اس معاہدے کیلئے پہل جنوبی کوریا نے کی ہے۔ معاہدے کے تحت جاپانی فوج کو جنگی و بحرانی کیفیت میں جنوبی کورین سرزمین میں داخلے کا اختیار بھی حاصل ہوجائے گا

مزید :

عالمی منظر -