بورے والا، این اے 162 اور دوصوبائی حلقوں کیلئے ن لیگی امیدوار فائنل

بورے والا، این اے 162 اور دوصوبائی حلقوں کیلئے ن لیگی امیدوار فائنل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بورے والا(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی بورڈ نے بورے والا سے قومی اسمبلی کے162 اور صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں کیلئے امیدواروں کے نام فائنل کر دئیے،این اے 162کیلئے سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں کے بھائی چوہدری فقیر احمد آرائیں،صوبائی حلقہ پی پی 229 کیلئے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ اور پی پی230 بورے والا شہر کیلئے سردار خالد محمود ڈوگر کو ٹکٹ جاری کر دیئے ،قبل ازیں پارلیمانی بورڈ نے این اے 162سے سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں اور پی پی230کیلئے چوہدری ار شاد احمد آرائیں کے ٹکٹ فائنل کئے تھے چوہدری نذیر احمد آرائیں کو الیکشن ٹربیونل کی طرف سے نااہل قرار دیدیا گیا تھا ان کی جگہ ان کے بھا ئی چوہدری فقیر احمد آرائیں کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا جبکہ حلقہ پی پی230 سے نامزد امیدوار چوہدری ارشاد احمد آرائیں کا ٹکٹ واپس لے کر ا میدوار قومی اسمبلی کی خواہش پر سردار خالد محمود ڈوگر کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -