محکمہ موسمیات کی رواں ہفتے کے دوران درجہ حرارت میں اضافے کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی رواں ہفتے کے دوران درجہ حرارت میں اضافے کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات کی رواں ہفتے کے دوران درجہ حرارت میں اضافے کی پیش گوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران درجہ حرارت میں اضافے کی پیش گوئی کردی جبکہ 10 مئی سے مختلف علاقوں میں آندھی تیز ہواؤں اور بارش بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق فضا میں ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں خصوصاً جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے،مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ 10 مئی شام یا رات کو ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہوگا، سلسلہ 11 مئی کو ملک. کے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 10 مئی شام یا رات سے 11 مئی کے دوران گرد آلود ہوائیں، آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،ادھربلوچستان کے بیشتر علاقوں میں 8 سے 10 مئی کے دوران درجہ حرارت 3 سے 5 معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں 10 مئی شام یا رات سے 12 مئی کے دوران  گرد آلود ہوائیں، آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں 8 سے 10 مئی کے دوران درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں 10 مئی رات سے 12 مئی کے دوران گرد آلود ہوائیں، آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں 8 سے 10 مئی کے دوران درجہ حرارت 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے،ادھرسندھ کے مختلف علاقوں میں 10 مئی رات سے 11 مئی کے دوران گرد آلود ہوائیں، آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے،سندھ کے مختلف علاقوں میں 8 سے 10 مئی کے دوران درجہ حرارت 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے،گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں 11 اور 12 مئی کے دوران تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

گلگت بلتستان اور کشمیر میں 8 سے 10 مئی کے دوران درجہ حرارت 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔