ایف اے ٹی ایف کا اجلاس : پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ

ایف اے ٹی ایف کا اجلاس : پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ
ایف اے ٹی ایف کا اجلاس : پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے پاکستان کا موقف پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اینٹی منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے،کالعدم تنظیموں اور دیگر گروہوں کے خلاف اقدامات کئے ۔ان کامزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے پہلے سے موجود قوانین میں بہتری لانے کے ساتھ سا تھ ان پر عملدرآمد بھی بہتر طریقے سے یقینی بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گرے لسٹ میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے ملکوں کوشامل کیا جا تاہے ۔