دانیال عزیز کو توہین عدالت کیس میں سزا ، ان کے کون کون سے بیانات متنازعہ تھے ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

دانیال عزیز کو توہین عدالت کیس میں سزا ، ان کے کون کون سے بیانات متنازعہ تھے ؟ ...
دانیال عزیز کو توہین عدالت کیس میں سزا ، ان کے کون کون سے بیانات متنازعہ تھے ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کو 5سال کے لئے نا اہل قرار دے دیا۔دانیا ل عزیز پر توہین عدالت کے 3الزامات تھے۔جن میں پہلا الزام میڈیا سے گفتگو کے دوران عدلیہ مخالف الفاظ استعما ل کرنے کا تھا۔کیس کی سماعت کے دوران گواہ نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ دانیال عزیز نے دوران گفتگو یہ الفاظ استعمال نہیں کئے ۔سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے مطابق دانیال عزیز کو اس الزام میں بری کر دیا گیا ہے۔
دانیال عزیز پر دوسرا الزام ڈان نیوز کی ایک خبر سے متعلق تھا کہ انہوں نے ایک سینئر جج کے خلاف توہین آمیزالفاظ استعمال کئے ۔جس پر دانیال عزیز کی جانب سے پروگرام کا سکرپٹ مانگا گیا جس میں دانیال عزیز نے نگران جج پر ریفرنس تیار کرانے کا الزام عائد کیا تھاجبکہ چینل پر چلائی جانے والی ویڈیو میں بیشتر الفاظ میوٹ(خاموش) کر دیئے گئے تھے۔سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے مطابق دانیال عزیز کو اس الزام میں توہین عدالت کا مرتکب قرار دیا گیا ہے ۔
مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز پر تیسرا الزام یہ تھا کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بریت اور جہانگیر ترین کی نااہلی کو سکرپٹڈ قرار دیاتھا۔سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے مطابق دانیال عزیز کو اس الزام میں بھی توہین عدالت کا مرتکب قرار دیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران دانیال عزیز کے وکیل نے کہا تھا کہ ان کے موکل نے صرف عدالتی فیصلوں پر تنقید کی تھی، کسی جج سے متعلق تضحیک آمیز بیان نہیں دیاجس پر جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے تھے کہ عدلیہ ایک ادارہ ہے، اس کی اتھارٹی نہیں رہے گی تو کیا رہ جائے گا؟