صوابی،راستہ کے تنازعہ پر فائرنگ سے 1 جاں بحق

صوابی،راستہ کے تنازعہ پر فائرنگ سے 1 جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی (بیووررپورٹ)راستے کے تنازغہ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ فواد خان سکنہ صوابی نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ میر حسن اور عمر سکنہ صوابی نے مبینہ طور پر ان کے علاوہ ان کے بھائی امتیاز علی اور والد فردوس خان پر با ارادہ قتل فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں انکا بھائی امتیاز علی گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا جب کہ وہ با پ سمیت معجزانہ طور پر بچ گئے رپورٹ میں وجہ قتل تنازغہ راستہ بیان کی ہے صوابی پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔