عالمی برادری انڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے سے روکے:پاکستان

عالمی برادری انڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد،نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں)مقبوضہ کشمیر کے متنازعہ علاقے کی یکطرفہ طور پر خصوصی حیثیت ختم کرنے کے تقریبا ایک سال بعد، ہندوستان نے کشمیر میں مقیم بیرونی افراد کو25000 ڈومیسائل سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ناقدین نے طویل عرصے سے متنبہ کیا ہے کہ متنازعہ ہمالیہ کے علاقے میں غیر مقامی افراد کو آباد کرنا مسلم اکثریتی خطے میں آبادیاتی تبدیلی کو متاثر کرنے کی کوشش ہے۔سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے پہلے بیرونی افراد میں سے ایک نوین کمار چودھری تھے جو ہندوستان کے مشرقی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے ایک سینئر سرکاری ملازم تھے۔چودھری تقریبا25ہزار افراد میں شامل ہیں جنھیں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔ القمرآن لائن کے مطابق ہندوستانی حکومت کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے لئے 33157درخواستیں موصول ہوئیں اور 25ہزار سے زیادہ افراد کو شہریت کا سرٹیفیکیٹ دیا گیا۔جموں و کشمیر گرانٹ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ((پروڈکشن)کے قواعد کے مطابق جموں و کشمیر میں 15 سال سے زیادہ عرصہ سے مقیم افراد اس سرٹیفکیٹ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ نئے قانون کے مطابق ہزاروں افراد میں سے جنھیں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے، ان میں سے ایک لڑکا بھی ہے جس کی والدہ جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے کے باوجود اپنے تمام بنیادی حقوق سے محروم کردی گئی تھی کیونکہ اس نے ایک بیرونی شخص سے شادی کی تھی، تاہم،اسے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ مل گیا۔ حکومت کو کشمیر سے اب تک تقریبا 32ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ جموں ڈویژن کے 10 اضلاع میں،720 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔وادی کشمیر میں سب سے زیادہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ پلوامہ (153) میں جاری کیے گئے ہیں، اس کے بعد اننت ناگ (106)، کولگام (90)، بارہمولہ (39)، شوپیاں (20)، بانڈی پورہ (10)، کپواڑہ (10))، بڈگام (09)، گندربل (1) اور سری نگر (0)۔جموں میں، سب سے زیادہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ 8500ہیں، ڈوڈا، راجوری 6214، پونچھ 6،123 اور جموں 2820میں جاری کیے گئے ہیں۔ جموں میں لگ بھگ 414 ڈومیسائل سرٹیفکیٹ زیر عمل ہیں۔انتظامیہ نے تمام مقامی افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرٹیفکیٹ آن لائن وصول کرنے کے لئے اپنے آدھار نمبر اور پی آر سی تیار کریں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اگر کوئی تحصیلدار درخواست دہندگان کو بروقت ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں ناکام رہتا ہے تو، اسکی تنخواہ سے 50ہزار روپے تک ضبط کرنے کی سزا ہو سکتی ہے1947 کے بعد پاکستان سے کشمیر ہجرت کرنے والے سیکڑوں ہندو مہاجرین اور 1957 میں کشمیر میں داخل ہونے والے ہندوستانی صفائی ستھرائی کے کارکنوں کو بھی ڈومیسائل سرٹیفکیٹ دیئے گئے تھے۔حال ہی میں، کوویڈ 19 میں جاری لاک ڈان کے درمیان، نئی دہلی نے متنازعہ ڈومیسائل قوانین متعارف کروائے جس کے تحت متنازعہ کشمیر میں ہندوستانی شہری ملازمتوں اور رہائش کے اہل ہوں گے-بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ’اسرائیل طرز‘ کی مکروہ سازش کا آغاز کر دیا ہے، پاکستان نے بھارت کے اس اقدام کو مسترد کر دیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آبادی کا تناسب تبدیل کر کے بھارت کشمیریوں کے حق خود ارادیت پر اثر انداز ہونا چاہتا ہے، بھارت پر تمام غیر قانونی ڈومیسائل منسوخ کرنے کے لیے زور ڈالا جائے۔عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے سے روکے۔ غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل جاری کرنا عالمی قوانین اور چوتھے جنیوا کنونشن کے بھی خلاف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل دینا غیر قانونی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف ہے۔ 25 ہزار بھارتی شہریوں کو ڈومیسائل جاری کرنے کو مسترد کرتے ہیں۔
کشمیر ڈومیسائل

مزید :

صفحہ اول -