اپوزیشن کی اے پی سی جگ ہنسائی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں:فیاض الحسن

اپوزیشن کی اے پی سی جگ ہنسائی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں:فیاض الحسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آئی این پی) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کرپشن کی اے بی سی اور احتساب سے بچنے کی اے پی سی منعقد کرنے میں ماہر ہے۔ اپوزیشن کی اے پی سی کا حاصل وصول جگ ہنسائی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پچھلے پونے دو سال میں متحدہ اپوزیشن بیسیوں اے پی سی منعقد کر چکی ہے لیکن اس کے باوجود ان اے پی سی کا کوئی حاصل وصول نہیں ہوا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف اور بلاول زرداری اپنی کرپشن، اقربا پروری اور لوٹ مار کی سیاست بچانے کیلئے اے پی سی کا ڈرامہ رچاتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاق میں وزیراعظم عمران خان اور پنجاب میں سردار عثمان بزدار کی قیادت میں حکومتی اراکین اور اتحادی متحد اور متفق ہیں۔ متحدہ اپوزیشن الٹا لٹک جاؤ پھر بھی وفاق اور پنجاب میں بجٹ پاس ہو کر رہے گا۔ پنجاب کی تہتر سالہ تاریخ میں پہلی بار بزنس فرینڈلی اور ٹیکس فری بجٹ پیش کیا گیا ہے۔ اپوزیشن کے اراکینِ اسمبلی اپنی کرپٹ قیادتوں کی عقیدت کی عینک اتاریں تو انہیں پنجاب کے بجٹ کی فضیلت سمجھ آئے۔
فیاض الحسن

مزید :

صفحہ اول -