راولپنڈی پولیس اہلکار کی جانب سے 9 مئی کے گرفتار ملزمان کا قیمتی سامان بیچے جانے کا انکشاف

راولپنڈی پولیس اہلکار کی جانب سے 9 مئی کے گرفتار ملزمان کا قیمتی سامان بیچے ...
راولپنڈی پولیس اہلکار کی جانب سے 9 مئی کے گرفتار ملزمان کا قیمتی سامان بیچے جانے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )راولپنڈی پولیس کے اہلکار کی جانب سے 9 مئی کے گرفتار ملزمان کا قیمتی سامان بیچے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
راولپنڈی پولیس کے اہلکار نے 9 مئی کے گرفتار ملزمان کا قیمتی سامان بیچ دیا، انکوائری میں کانسٹیبل صداقت پر 9 مئی کے ملزمان کا سامان بیچنے کا الزام ثابت ہوگیا۔تھانہ نیو ٹاو¿ن پولیس نے 9 مئی کے مقدمے میں 33 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، گرفتار 33 ملزمان نے ضمانت کے بعد سامان واپس نہ ملنے پر اے ٹی سی سے رجوع کیا تھا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے اعلیٰ پولیس افسران کو معاملے کی انکوائری کا حکم دیا تھا، انکوائری میں ملزمان سے قیمتی اشیاء لے کر مارکیٹ میں فروخت کرنے کا الزام ثابت ہوگیا۔ملزمان کی قیمتی اشیاء میں موبائل فونز، قیمتی گھڑیاں، سونے کی اشیاءشامل تھیں، ملزمان کے پاسپورٹ، گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس اور اے ٹی ایم کارڈز بھی غائب کئے گئے۔