سنی اتحاد کونسل نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتحاد کی مخالفت کردی

سنی اتحاد کونسل نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتحاد کی مخالفت کردی
سنی اتحاد کونسل نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتحاد کی مخالفت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نےسنی اتحاد کونسل مولانا فضل الرحمان کیساتھ سیاسی اتحاد کی مخالفت کردی ہے۔

 سنی اتحاد کونسل کے اعلامیہ میں  کہا گیا ہے کہ اگر تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت اور اس میں شامل جماعتیں کثرت رائے سے  مولانا فضل الرحمان سے اتحاد کا فیصلہ کرتی ہیں تو سنی اتحاد کونسل اس فیصلے کی پابندی کرے گی۔اعلامیے کے مطابق سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے والی مسلم لیگ ن مکافات عمل کیلئے تیار رہے،بجلی کے بلوں میں عوام کا مذاق اڑانے والی ن لیگی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی،9مئی کے ماسٹر مائنڈ میاں نواز شریف بجٹ اجلاس میں شرکت کیلئے قومی اسمبلی نہیں آسکے۔ صاحبزادہ حامد رضا کا کہناتھا کہ پنجاب میں دہشتگردوں کے خفیہ سیل موجود ہیں،دہشتگردی کے خلاف سب سے پہلا فتویٰ سنی اتحاد کونسل نے دیا، دہشتگردی کے خلاف ایک نکاتی بیانیہ بناکر قوم کو آگاہ کرنا ہوگا۔ان کاکہناتھا کہ  دہشتگردوں کے سرپرست حکومت میں بیٹھے ہوں تو ان کے خلاف آپریشن کی باتیں محض باتیں ہیں۔