اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی سفارت کار کو پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا

 اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی سفارت کار کو پرواز میں سوار ہونے سے ...
 اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی سفارت کار کو پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک سعودی سفارت کار کو 5ہزار ڈالر مالیت سے زائد غیرملکی کرنسی ساتھ لیجانے کی وجہ سے پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق کسٹمز کلکٹریٹ اسلام آباد کے ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ 29مئی2024ءکو پیش آیا۔ سعودی سفارت کار سعودی ایئرلائنز کی پرواز ایس وی 725کے ذریعے اسلام آباد سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض جا رہا تھا۔
سعودی سفارت کار کے پاس 9لاکھ 58ہزار 125سعودی ریال تھے۔ سفارتخانے کی طرف سے پیش کیے گئے ایک خط میں بتایا گیا ہے کہ سفارت کار نے اپنی ذاتی گاڑی فروخت کی تھی۔ اس خط میں سفارتخانے کی طرف سے مذکورہ سفارت کار کے ساتھ نرمی کی درخواست کی گئی تھی اور یہ بھی واضح کیا گیا تھا کہ یہ خط سفارت کار کی درخواست پر جاری کیا گیا اور اس سلسلے میں سفارتخانے کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق سفارت کار کے ساتھ ان کے اتاشی اور پروٹوکول آفیسرز بھی تھے جنہیں باعزت طریقے سے بتایا گیا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے قواعد و ضوابط کے تحت وہ صرف 5ہزار امریکی ڈالر یا اس سے مساوی غیرملکی کرنسی لیجا سکتے ہیں۔ ان سے درخواست کی گئی کہ وہ اضافی رقم سفارتخانے کے عملے کو واپس کر دیں۔ تاہم انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا، جس پر انہیں پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔