اسلام آباد کی الیکشن پٹیشنز جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواستیں منظور

اسلام آباد کی الیکشن پٹیشنز جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواستیں منظور
اسلام آباد کی الیکشن پٹیشنز جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواستیں منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد کی الیکشن پٹیشنز جلد سماعت کے لئے مقرر کئے جانے کے لئے دائر کی گئی متفرق درخواستیں منظور ہو گئیں۔
حلقہ این اے 47 اور 48 کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دائر کی گئی پٹیشنز پر سماعت 8 جولائی کو ہو گی۔ اس حوالے سے الیکشن ٹریبونل نے طارق فضل چودھری اور راجا خرم نواز کو 8 جولائی کو طلب کر لیا۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے الیکشن کمیشن حکام کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ شعیب شاہین اور علی بخاری نے پٹیشنز جلد سماعت کے لئے مقرر کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔