ملتان راجن پور: کرونا حملے میں مزید 3مریض جاں بحق، 23افراد کی حالت نازک 

ملتان راجن پور: کرونا حملے میں مزید 3مریض جاں بحق، 23افراد کی حالت نازک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان،صادق آباد،جام پو (وقائع نگار، نمائندہ خصوصی، نامہ نگار)ملتان (وقا ئع نگار) نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں   مبتلا 02 مزید   مریض جاں بحق ہوگئے،اموات کی مجموعی  تعداد 484ہو گئی  زیر علاج کورونا کے مریضوں کی  تعداد 64 ہو گئی،23مریضوں کی حالت تشویشناک ہے فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد  نے بتایا کہ  نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں زیر علاج  (بقیہ نمبر46صفحہ6پر)
راجن پور کی رہائشی 62 سالہ خالدہ بی بی اور ساہیوال کے 41 سالہ ناصر نواز نے  دم توڑ دیا  یوں یکم اپریل 2020  سے 27مارچ2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 484ہو گئی ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 64ہو گئی ہے جن میں سے 36مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ زیر علاج 23   مریضوں  کی حالت تشویشناک  ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 46 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 4 ہزار 738فراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 1 ہزار 730 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔کمشنر آفس کے افسران اہلکاروں، کیمپ آفس کے ملازمین  کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس موصول ہوگئیں۔ ترجمان کمشنر آفس کے مطابق تمام اہلکاروں، افسروں کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ کرونا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر سختی سے جاری رکھی جائیں گی۔تمام سرکاری دفاتر میں ماسک,سینی ٹائیزرز کا استعمال یقینی بنایا جارہا ہے۔واضح رہے،کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد کمشنر آفس کے افسران، اہلکاران اور کیمپ آفس کے ملازمین کا بلا معاوضہ کورونا ٹیسٹ کروایا گیا تھا جو کہ منفی آیا۔کورونا وباء سے بچاو کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں پر3لاکھ22ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔پرائس مجسٹریٹ و سیکرٹری آرٹی اے رانا محسن نے گزشتہ روز  انڈور ڈائننگ میں ملوث ریسٹورنٹس کے خلاف بڑا آپریشن کیا اور پابندی کے باوجود ڈائننگ ہال میں کھانا کھلانے پر10 بڑے ریسٹورنٹس مالکان پر 1لاکھ69ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔سیکرٹری آرٹی اے نے ماسک کے بغیر سواریاں بٹھانے پر9بسوں کو تحویل میں لے لیا اور بس مالکان کو53ہزار روپے جرمانہ عائدکردیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر محمد زبیر نے شجاع آباد میں کپل میرج ہال کے مالک پر1لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔میرج ہال میں کورونا ایس او پیز پر عمل نہیں کیا جارہا تھا۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف اسسٹنٹ کمشنر صادق آبا دنے 10دکانیں سیل کرکے جرمانے عائد کردیئے اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کلیم یوسف نے شہر کا وزٹ کیا اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10دکانیں سیل کرتے ہوئے انہیں جرمانے عائد کیا،دوران چیکنگ دکانوں کے شٹروں بند تھے جب کہ کھلوا کر چیک کیا گیا تو دکاندار اور گاہگ بھی اندر موجو دتھے۔، اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کلیم یوسف نے کہاکہ حکومتی ہدایات پر ہر صورت عمل کرایا جائیگااور خلاف ورزی کرنیو الوں کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔کرونا کی بیماری جنوبی پنجاب کے اضلاع میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ جام پور کی رہاشی رول ہیلتھ سنٹر داجل میں تعنیات لیڈی ڈاکٹر ثانیہ فاروق کو کرونا کی بیماری لاحق ہو گئی۔ رول ہیلتھ سنٹر کے دیگر عملہ کے سیمپل حاصل کرکے لیبارٹری بھجوا دیے ہیں۔ دوسری طرف گورمانی فیملی کی خاتون کرونا کی بیماری سے ہلاک ہو گئی جس کی تدفین کروانا ایس او پی ایز کے تحت کرتے ہوئے مرکزی عیدگاہ جام پور میں گزشتہ روز نماز جنازہ اداء کیا گیا جس میں ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ دریں اثناء علاقہ پچادھ ٹبی لنڈان میں بھی الکانی قوم کے نوجوان جوحال ہی میں سعودی عرب سے واپس آیا تھا کرونا کا شکار ہو گیا ہے۔ 
کرونا