شہدا ء پولیس کے ورثا ء کی فلاح و بہبود مشن ہے، سی سی پی او

شہدا ء پولیس کے ورثا ء کی فلاح و بہبود مشن ہے، سی سی پی او

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد دیو  نے کہا ہے کہ لاہور پولیس ہر لمحہ اپنے شہداء کے ورثاء کیلئے سرپرست کی حیثیت سے موجود ہے جام شہادت نوش کرنے والے بہادر اہلکار لاہور پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں شہدا ء پولیس کے ورثا ء کی خوشیوں اور غم میں برابر کے شریک ہیں فلاح و بہبود مشن ہے سی سی پی اولاہور ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد دیو کی ہدایت پر  ڈی ایس پی ڈویلپمنٹ مصطفٰے حسن نے شہید سب انسپکٹر محمد اسلم کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کیدیگر سینئر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ڈی ایس پی ڈویلپمنٹ مصطفٰے حسن اورسینئر افسران نے دولہا محمد حارث کو سی سی پی او کی طرف سے پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور تحائف دئیے۔

شہید سب انسپکٹر کے بیٹے اور ورثاء نے لاہور پولیس کے اس خوش آئند اقدام پر سی سی پی او لاہور اور دیگر افسران کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مزید :

علاقائی -