مودی کی تقریب حلف برداری،بھارت کا عمران خان کو مدعو نہ کرنیکا فیصلہ

مودی کی تقریب حلف برداری،بھارت کا عمران خان کو مدعو نہ کرنیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)بھارت نے پاکستان کے وزیراعظم کو نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔تقریب حلف برداری کے لیے سارک کے دیگر رکن ملکوں کے سربراہوں کو دعوت دی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نومنتخب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری جمعرات 30 مئی کو ہوگی، نریندر مودی دوسری بار وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔بھارتی وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو تقریب حلف برداری میں نہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے بھارت کی داخلی سیاست مودی کواس بات کی اجازت نہیں دیتی وہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو اپنی تقریب حلف برداری میں مدعو کرے،مودی نے پورا الیکشن پاکستان کیخلاف جذبات کی بنیاد پر لڑاہے۔ جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا وزیر اعظم عمران خان نے جذبہ خیرسگالی کے طور پر مودی کوجیتنے پر مبارکباد دی تھی، مودی نے پورا الیکشن پاکستان کیخلاف جذبات کی بنیاد پر لڑاہے،پاکستان اور وزیر ا عظم کا موقف تسلسل کیساتھ ایک ہی رہاہے،پاکستان کا موقف ایک ہی ہے ہم تسلسل و استحکام چاہتے ہیں، مستقبل قریب میں امید ہے بھا ر تی حکومت نیا راستہ تلاش کرے گی، خطے میں مسائل کے حل کیلئے نیاراستہ اپنانا ہوگا، پاکستان نے خطے میں تناؤ کی صورتحال پیدا نہیں کی ہے۔
شاہ محمود قریشی


مودی

مزید :

صفحہ اول -